ممبئی۔نواز الدین صدیقی پر اب ان کی پہلی گرل فرینڈ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عام زندگی جینے والا کی زندگی ’’غیرمعمولی جھوٹ‘‘ سے بھری ہوئی ہے۔ سنیتا رجوار نے فیس بک کے ذریعہ کہاہے کہ جو کچھ بھی کتاب میں لکھا ہوا ہے اس میں سے دوواقعات ان کی زندگی میں پیش نہیں ائے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسکول ڈرامہ میں نواز ان سے ایک سال سینئر ہیں اور کئی موقع پر وہ ایک دوسرے سے آگے بھی بڑھے۔ دوسری طرف نواز نے لکھا کہ این ایس ڈی میں ان کی سنیتا سے کبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی۔
نواز الدین نے اس دور کے حوالے سے لکھا کہ اس کی وجہہ ہے کہ’’ سنیتا ایک ایسے کامیاب شخص کے ساتھ دوستی کرن چاہتے تھے‘ نہ کہ جدوجہد کرنے اور کام کی تلاش میں دربدر پھر ادکار کے ساتھ دوستی ‘‘۔
نوازکی تحریر پر سنیتا نے جواباًلکھا کہ ’’میں نے تم سے دوستی نہیں کیونکہ تم غریب ہو بلکہ اس لئے نہیں کی کیونکہ تمہاری سونچ غریب ہے‘‘۔ سنیتا نے یہ بھی لکھا کہ نواز سے اس نے دوستی اس لئے ختم کردی کیونکہ وہ عام دوستوں میں اس رشتہ کے متعلق بات کرتا تھا۔
جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو میں نے اس فون کالس لینے بند کردئے۔
You must be logged in to post a comment.