شانتی نکیتین( ویسٹ بنگال)نوبل انعام یافتہ امرتیا سین نے آج کہاکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ نوٹوں کی تنسیخ نتائج کو سونچے اور سمجھے بغیر جلد بازی میں لایاگیا فیصلہ ہے۔
میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ میں نہیں سمجھتا کہ یہ (نوٹ بندی)کا فیصلہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیاگیا ہے۔یہ نتیجہ اخذ کئے بغیرجلد بازی میں لایاگیا فیصلہ ہے ‘‘۔سین نے کہاکہ ’’ جہاں تک معیشت کا سوال ہے ‘ مجھے اس فیصلہ کے پیچھے کوئی جواز نظر نہیں آیا ۔
اس کے منفی اثر پڑیگا۔نوبل انعام یافتہ ‘ ٹرسٹی پراٹیچی ٹرسٹ جو صحت ‘ تعلیم اور خصوصی طور پر صنفی مساوات کے شعبہ جات میں کام کرتا ہے ‘ نے کہاکہ مغربی بنگال میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا پراجکٹ نذر کردیاگیا ہے ۔
جبکہ یہ پراجکٹ ٹاملناڈو‘ اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں کامیاب رہا‘ مگر مغربی بنگال میں پراجکٹ غیرموثر ثابت ہوا ہے‘‘۔ سین نے ٹرسٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔