لاہور : پاکستان میں ۳؍ مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے محمد نواز شریف کی عمر رسیدہ والدہ شمیم اختر نے لاہور ایئر پورٹ پر اپنے بیٹے کااستقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں خود اپنے بیٹے کا استقبال کرنے لاہور ایئر پورٹ جاؤں گی اور نواز شریف کو گرفتار ہونے نہیں دوں گی ۔
تاہم اگرانہیں گرفتار کرلیا گیا تومیں بھی ان کے ساتھ جیل جاؤں گی ۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف او ران کی بیٹی مریم نواز اورداماد صفدر کو مجرم قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت فیصلہ کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوران کے والد نواز شریف ۱۲؍ جولائی کو لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے اور ۱۳؍ جولائی کو ابو ظہبی سے لاہور ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوں گے ۔