نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ، تعلقات کے موقف کا جائزہ

اسلام آباد 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہند و پاک تعلقات میں سرد مہری کے درمیان پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا اور اپنے پڑوسیوں اور حکمت عملی کے ساجھیدار ممالک کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے تازہ ترین موقف کا جائزہ لیا۔ نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اس علاقہ کے تمام ممالک کے ساتھ بقائے پاکستان تمام پڑوسیوں کیساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں
باہم پر یقین رکھتا ہے اور ان کے ساتھ
مستحکم اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کا متمنی ہے۔ ایوان وزیراعظم میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی انھوں نے صدارت کی اور پاکستان کے اپنے پڑوسی اور حکمت عملی کے حلیف ممالک کے ساتھ تعلقات کے تازہ ترین موقف کا جائزہ لیا۔ شریف نے اجلاس کے دوران کہاکہ ’’بقائے باہم، باہمی احترام اور معاشی طور پر مربوط علاقہ ہمارا مشترکہ مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں جدوجہد کرنی چاہئے۔ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہوگا جب ہم امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی اُمنگوں کے تئیں بھرپور عزم کا مظاہرہ کریں‘‘۔ اُڑی میں واقع ہندوستانی فوجی اڈہ پر ستمبر کے دوران ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد ہند و پاک تعلقات میں پیدا شدہ سرد مہری کے درمیان نواز شریف نے یہ ریمارک کئے ہیں۔