نئی دہلی:ہندوستا ن او رپاکستان کے مابین گذشتہ دوماہ سے جاری کشیدگی کے دوران آج وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان ہم منصب نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔
Birthday wishes to Pakistan PM Mr. Nawaz Sharif. I pray for his long and healthy life.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 25, 2016
نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیام میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی طویل عمر اور صحتمند زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نواز شریف آ ج67سال کے ہوگئے ۔
واضح رہے کہ نریندرمودی نے گذشتہ سال بھی افغانستان کے دورہ سے واپسی کے دوران اچانک غیر معلنہ شیڈول کے تحت لاہور میں توقف کیااور نوازشریف کی سالگرہ کی مبارکباد دی تھی
۔پٹھان کورٹ دہشت گرد حملے کے بعدپیش ائے حالات نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو کافی کشیدہ بنادیا ہے۔