ملک کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
راولپنڈی ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) نواز شریف سے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے مری میں ملاقات کی ،ملاقات نواز شریف کی رہائش چھانگلہ گلی میں ہوئی۔ملاقات تین گھنٹے جاری رہی ،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیامری میں نواز شریف سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات ،تینوں رہنماؤں کی ملاقات تین گھنٹے جاری رہی۔ جس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال،قومی اسمبلی میں عبوری دور کے لیے نئے وزیراعظم کے انتخاب اور اس کے بعد الیکشن 2018 تک ملک میں نئے وزیراعظم کے بارے میں تمام پہلووں پرغور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے مری میں ملاقات کی ،ملاقات نواز شریف کی رہائش چھانگلہ گلی میں ہوئی۔ملاقات تین گھنٹے جاری رہی ،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز واپس روانہ ہو گئے ہیں اور آج رات ڈونگہ گلی میں قیام کریں گے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کا وزیر اعلی بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں تاہم پارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔