بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار نواز الدین صدیقی کے بھائی کی بیوی نے نواز الدین صدیقی پر الزام عائد کرتے ہوئے مظفر نگر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ متعلقہ پولیس عہدیدار کے مطابق نواز الدین صدیقی کی بھابھی نے جو کے تین ماہ کی حاملہ ہونے کابھی دعویٰ کررہی ہے نے نوازالدین صدیقی پر پیٹ میں لات رسید کرنے کا بھی الزام لگا یاہے۔
سپریڈنڈنٹ آف پولیس رورل رکیش جولی سے تحریری طور پر کی گئی شکایت میں نواز الدین صدیقی کے چھوٹے بھائی میناز الدین صدیقی کی 31مئی 2016کو شادی ہوئی تھی جس کے بعد سسرال والے شکایت کردہ سے مزیدجہیز کی مانگ کرتے ہوئے اس کو ہراساں بھی کررہے تھے ۔ اپنی شکایت میں اس نے نواز الدین صدیقی پر بھی زدکوب کرنے کا الزام عائد کیا اوربتایا کہ یہ واقعہ28ستمبر2016کو پیش آیا ہے۔
مذکورہ خاتون سب سے پہلے مظفر نگر کے کوتوالی میں شکایت لے کر پیش ہوئی تھی جس کی فریاد کو ان سنی کردیا گیا بعدازاں اس نے اپنے والدین او رانکل کے ہمراہ سپریڈنڈنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کروائی۔پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کام کیاجائے گا۔
جاریہ سال ماہ جنوری کی ابتداء میں نواز الدین صدیقی پر ان کے رہائشی کامپلکس میں ایک لیڈی کے ساتھ بدسلوکرنے کی ورسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی اور اسٹنٹ کمشنر آف پولیس ارون چوہان نے بتایا تھا کہ نواز الدین صدیقی پر خواتین سے چھیڑ ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مگر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ا ب تک ا س ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔