نئی دہلی:نوائیڈا میں چار نائجریہ طلبہ نے ایک اولا کیپ ڈرائیور کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی ۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز قومی راجدھانی دہلی سے لگے شہر نوائیڈا میں ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کے بعد مذکورہ اسٹوڈنٹس نے ڈرائیور کو موقع پر چھوڑ کر اس کی گاڑی بھی لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام میںآکشر دھام مندر کے قریب میں پیش آیاجہا ں سے دہلی او رنوائیڈ سڑک جڑے ہوئے ہیں او رمذکورہ بیرونی ملک سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس اولا کیپ بک کرائی او راس میں سوار ہوئے تھے۔
کاسنا پولیس اسٹیشن انچارج جیتندر کمار نے انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق کاسنا پولیس اسٹیشن انچارج جیتندر کمار نے اطلاع دی ہے کہ’’ گاڑی میں سوار ہونے کے ساتھ ہی مذکورہ عناصر نے میرٹھ کے کان کان کھیڈی علاقے کے رہنے والے ڈرائیور انکور کے ساتھ بحث کی او رگریٹر نوائیڈا لے جانے کو کہا۔ اس ضمن میں 352کے تحت ایک کیس درج کیاگیا ہے اور خاطیوں کو حراست میں لینے کے لئے تحقیقات بھی کی جارہی ہے‘‘۔
کمار کے مطابق گریٹر نوائیڈا کے واقعہ ریان اسکول کے قریب پہنچ کر ان لوگوں نے ڈرائیور کو باہر پھینک دیا اور کار لے کر فرار ہوگئے‘ اس نے مزیدکہاکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات بھی کررہی ہے