حیدرآباد : ایک شراب کے نشہ میں چورنو جوان تیز رفتار کار کو ایک مکان میں گھسا دیا اس حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ یہ واقعہ پیر کی صبح گولی ڈوڈی علاقہ میں پیش آیا ۔ مہلوک خاتون کی پہنچان ۴۵؍سالہ ٹی مدھو بائی سے ہوئی ۔ ان کے شوہر کا انتقال پہلے ہی ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ۲۵؍ سالہ محمد اکرام علی شراب کے نشہ میں گاڑی چلارہے تھے ۔ وہ بہت زیادہ شراب پی رکھے تھے۔ صبح ساڑھے چھ بج وہ اپنی دٹسن ( TS12EA1169) کا ر بہت تیزی ایک مکان گھسا دیئے ۔ اس وقت مدھو پوجا کیلئے نیند سے بیدار ہوئیں اور بیت الخلاء گئیں اور بیت الخلاء گھر کے کمپاؤنڈوال کے قریب ہی ہے ۔ جیسے تیز رفتار کار کمپاؤنڈ وال سے ٹکرائی او ردیوار بیت الخلاء میں موجود مدھو کے اوپر گر پڑی ۔ جس کی وجہ سے انہیں سرپر گہرے چوٹ آئے ۔ انہیں قریبی خانگی اسپتال لیجایا گیا ۔ جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں ۔ گچی باؤلی انسپکٹر آر سرینواس نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اکرام علی بہت زیادہ نشہ میں تھے۔
جب ان کے نشہ کاپیمانہ ناپا گیاتو پتہ چلا کہ 160mg/100mlپایاگیا ۔ ملزم اکرام علی کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کیا ۔ پولیس کواس کی کار سے دوشراب کی بوتلیں دستیاب ہوئیں ۔ ملزم کے خلاف سیکشن آئی پی سی کے تحت ۳۰۴؍ نافذ کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اکرام علی بی ٹیک تک تعلیم حاصل کر نے کے بعد وہ ایک کال سنٹر میں ملازمت کرنے لگاتھا ۔ لیکن وہ فی الحال بیروزگار تھا ۔اس کے والد ایک سیول انجینئر ہیں او رایک خانگی کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔ اکرام علی حادثہ کے وقت بارکس سے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی مناکر واپس اپنے گھر ٹولی چوکی آرہا تھا ۔