لندن ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ان عالمی قائدین کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے جنہیں میڈم توساد کے میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم ہند کو عالمی سیاست کی ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے میوزیم نے ان کا مومی مجسمہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ ماہرین کی ایک ٹیم نے نئی دہلی پہنچ کر ضروری کارروائی کی تکمیل کی۔ میڈم توساد کے لندن، سنگاپور، ہانگ کانگ میں واقع میوزیمس میں مودی کا مومی مجسمہ رکھا جائے گا جس میں وہ کریم کلر کا کرتا اور جیکٹ پہنے روایتی ’’نمستے‘‘ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اس مجسمہ کی اپریل کے اواخر میں رونمائی متوقع ہے۔