لکھنو۔ مولانا سلما ن حسین ندوی جنھیں آرٹ آف لیونگ کے بانی او ردھرم گرو شری شری روی شنکر کے ساتھ ملاقات کے پیش کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ( اے ائی ایم پی ایل بی) سے بیدخل کردیاگیا ہے ‘ نے کہاکہ وہ ایودھیاتنازع پر عدالت کے باہر ہونے والے کسی بھی معاملی داری کو حصہ نہیں بنیں گے۔
جمعرات کے روز مولاناندوی نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کا فیصلے کا انتظار کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اے ائی ایم پی ایل بی کے صدر مولانا رابع حسن ندوی او رمولانا ارشد مدنی کے اعتراض کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیاہے۔
مولانا ندوی نے دعوی کیا ہے کہ ہندو او رمسلمانو ں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر کسی قسم کے فیصلے کی حمایت میں تیار نہیں ہے۔ ا
نہو ں نے کہاکہ ’’ دونوں طرف کے لوگ بدسلوکی پر اتر ائے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر رکھی ہے۔
مگرپرامن حل کی کوشش میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ مگر دونوں فریقین کی اکثریت اس کے خلاف ہے۔ میں اپنے ایجنڈہ سے بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازع کے حل کی تلاش کو ہٹادیتا ہوں‘‘