بریلی : ندا خان کو سیاسی پلیٹ فارم ملنے پر جہاں ایک ندا خان خان او ران کے گھر والوں کو خوشی ہے ۔ لیکن کچھ مسلم تنظیمیں ندا خان سے سخت ناراض ہیں ۔کیونکہ انہوں نے شریعت کے خلاف بیان جاری کئے ہیں ۔اسی سلسلہ میں سب کا حق فاؤنڈیشن کی صدر رافعہ شبنم نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ ندا خاں او رفرحت نقوی اپنے سیاسی مفاد کیلئے طلاق او رحلالہ کا جھوٹا کھیل رچا اور پولیس تھانے میں جھوٹا مقدمے درج کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں خواتین سیاست میں حصہ لینے کیلئے یہ سب کچھ کررہی ہیں ۔کیونکہ مسلم معاشرہ میں طلاق کی شرح ۱۰؍ فیصد بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۹۰؍ فیصد خواتین اپنے گھروں میں او رشریعت اسلامیہ کے ساتھ خوش ہیں ۔رافعہ نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے اسلامی شریعت سے مذاق کیا جارہا ہے ۔کبھی پردہ پر سوال کیا اٹھائے گئے ۔
کبھی طلاق ثلاثہ ، حلالہ ، تعدد ازدواج او ردوسرے مسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام پردہ او رحجاب کا حکم دیتا ہے ندا خان کو اسلام سے اتنی محبت ہے تو وہ اسلام کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے پردہ کی پابندی کریں لیکن وہ خود ہی ججاب اتار رہی ہے ۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے ایسی خواتین سیاست میں داخلے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے او رسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ کرسکتی ہیں ۔
رافعہ نے مسلم خواتین سے اپیل کی ہے کہ ایسی خواتین سے دور رہیں اورکوئی زیادتی ہوں تو اس کے خلاف پولیس او رانتظامیہ او رکورٹ کا سہارا لیں ۔لیکن خود کو کسی کے سیاسی مفاد میں استعمال کئے جانے سے بچیں