نئی دہلی : جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کے معاملہ میں آج سی بی آئی ہائی کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل کرنے کی سفارش کی ۔اس پر نجیب احمد کی والدہ نے سی بی آئی کی کارکردگی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تعجب اس بات کا ہے کہ سی بی آئی نے ایک مرتبہ بھی مشکوک افراد کوگرفتار کر کے پوچھ تاچھ نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج تو بے شرمی کی حد ہوگئی ۔ اس معاملہ پر ڈویژنل بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
جس پر نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ہائی کورٹ میں نجیب کے مقدمہ پر سی بی آئی کی جانب سے کلوزر رپورٹ پیش کرنے کی درخواست دی گئی ۔سی بی آئی کے وکیل نکھیل گوئل نے عدالت کو بتایاکہ ہم نے جانچ مکمل کرلی ہے اور اس معاملہ میں ہم کلوزر رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورٹ اس معاملہ میں جلد ہی فیصلہ سناسکتی ہے۔
جس کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے کلوزر رپورٹ پیش کی جائے گی ۔سی بی آئی نے کہا کہ یہ معاملہ بہت ہائی پروفائل ہے یہ ایک قتل یااغواء کا کیس ہے۔