پٹنہ۔بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے اتوار کے روز یوم عاشورہ ( دسویں محرم) کے موقع پر حضرت امان حسینؓ اور شہداکربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
— Nitish Kumar (@NitishKumar) October 1, 2017
سرکاری پریس ریلیز کے مطابق کمار نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے 72ساتھیوں کے میدان کربلا میں حق کے ناانصافی ‘ ظلم وزیادتی اوربربریت کے خلاف جنگ کی ۔
بیان میں کہاگیا ہے ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی‘ چیف منسٹر نے کہاکہ لوگوں کو ان کی قربانیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہمیشہ حق ‘ حقانیت او رانسانیت کی حفاظت کو یقینی بنانے بڑی قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
انہو ں نے ریاست کی عوام سے امن ‘اتحاداور بھائی چارے کیساتھ محرم کا اہتما م کرنے کی بھی اپیل کی۔