سرینگر-جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا کہ اہم اور تاریخی مقامات کے ناموں کی تبدیلی غربت جیسے اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اپنے کئی ٹویٹ پیغامات میں محبوبہ نے کہا کہ ناموں کی تبدیلی اصل میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔
ایک ٹویٹ میں محبوبہ نے لکھا” ایک ایسے وقت پر ، جب ہمارا ملک بے روزگاری جیسی پریشانیوں میں مبتلا ء ہے، کروڑوں لوگوں کے سروں پر اب بھی چھت نہیں ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ناموں کی تبدیلی اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔”
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا”سمجھ نہیں آتا کہ اس سے کیا مقصد حاصل ہوگا؟کیا اس سے غربت دور کرنے میں مدد ملے گی؟ایسا کرنا تو صاف تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔