سیول انتظامیہ سے اختلاف پر ایس پی وید کا تبادلہ، نئے ٹرانسپورٹ کمشنر مقرر
سرینگر۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر کے نئے ڈائرکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے ایک عہدہ سنبھال لیا جب ان کے پیشرو ایس پی وید نئے ریاستی انتظامیہ سے لفظی بحث میں الجھنے کے بعد اس عہدہ سے ہٹادیئے گئے تھے اور جمعرات کو انہیں ٹرانسپورٹ کمشنر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔ بعدازاں اس ریاست سے تعلق رکھنے والے 1987 ء بیاچ کے آئی پی ایس افسر دلباغ سنگھ نے کل رات منعقدہ ایک سادہ تقریب میں ریاست کے نئے ڈرائکٹر جنرل پولیس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ وہ بدستور ڈائرکٹر جنرل (محابس) کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔ 1986ء بیاچ کے آئی پی ایس افسر وید کو کل رات ریاستی پولیس سربراہ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا۔ باور کیا جاتا ہے کہ اس اچانک اقدام کی اصل وجہ پولیس کے روزمرہ کے کام کاج میں ریاستی دفتر شاہی نظام اور سیول انتظامیہ کی مسلسل مداخلت تھی۔ وید کو ٹرانسپورٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے اس عہدہ پر 2006ء بیاچ کے آئی اے ایس افسر سوگت بسواس فائز تھے۔ اس عہدہ کا رتبہ ایڈیشنل سکریٹری کے رینک سے بڑھاکر سکریٹری رینک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ایس پی وید نے ڈی جی پی کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اس بات پر انحراف کا اظہار کیا کہ وہ ریاستی عوام کی خدمت کے قابل رہے ہیں۔ وید نے کہا کہ خدا کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے میرے عوام اور میرے ملک کی خدمت کا موقع دیا ہے۔ پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں اور ریاستی عوام کا ان کی تائید اور مجھ پر اظہار اتحاد کے لیے ممنون ہوں۔ نئے ڈی جی پی کے لیے میری نیک تمنائیں۔‘‘ ایس پی وید نے کہا کہ ’’میری واحد تشویش نوجوان ہیں جو فوت ہورہے ہیں اور انسانی زندگیوں کی غیر ضروری اطلاف ہے۔ چنانچہ ممکن ہوسکے یہ جلد ختم ہونا چاہئے۔
نئے ڈی جی پی کے تقرر پر حکومت جموں و کشمیر سپریم کورٹ سے رجوع
نئی دہلی۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر یونین پبلک سرویس کمیشن سے مشاورت کے بغیر دلباغ سنگھ کو عبوری ڈائرکٹر جنرل پولیس کے تقرر کے پس پردہ وجہ بیان کرنے کے لیے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ ریاست کے اسٹینڈنگ کونسل شعیب عالم نے چیف جسٹس دیپک مصرا کے اجلاس پس اس ضمن میں درخواست پیش کی۔ توقع ہے کہ اس مسئلہ پر پیر کو سماعت ہوگی۔ ریاستی حکومت نے کل رات ایس پی وید کو ریاستی پولیس سربراہ کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی طرف سے جولائی میں جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے برخلاف ڈائرکٹر جنرل محابس کو عبوری ڈائرکٹر جنرل پولیس مقرر کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے جولائی میں رولنگ دیا تھا کہ ریاستوں میں پولیس سربراہان کے لیے کو اڈھاک (عبوری) انتظام نہیں کیا جانا چاہئے۔