نئی دہلی:وکاس نگر علاقے میں اوم بابا کے ساتھ برسرعا م مارپیٹ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔ وکاس نگر میں ناتھو رام گوڈسے کی پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب میں ڈھونگی بابا کو مدعو کیاگیاتھا۔
پروگرا م میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب عوام کی جانب سے اوم کی موجودگی پر اعتراض کیاجانے لگا۔جب سوامی اوم کو ا س بات کا احساس ہوگیا کہ پروگرام جنونی کیفیت اختیار کرنے لگا اور لوگ بے قابو ہوگئے ہیں تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ انسانیت کے ساتھ وہاں سے چلا جائے گا۔ایک شخص جس کا نام جیتندر بتایا جارہا ہے تقریب سے خطاب کے دوران سوامی اوم کو تقریب میں مدعو کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب دے رہا تھااور اسٹیج سے نیچے اتر کر بابا کو تقریب گاہ سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کرنے لگا۔
سوامی اوم کے ساتھ مارپیٹ کے دوران اس کے سر پر موجودویگ نکال گئی اور مذکورہ مارپیٹ کا ویڈیو یوٹیوب کے بشمول دیگر سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔جب اوم سے پوچھاگیا کہ انہیں کس لئے پیٹا گیا ‘ بے شرم اوم نے کہاکہ ’ اس کو کس طرح معلوم ہوگا‘رپورٹرس کو ان افراد سے پوچھنا چاہئے جنھوں نے اوم کو مدعو کیا تھا۔ وہ اپنے ہاتھوں میں ویگ تھام کر تقریب گاہ سے باہر نکل گیا۔
بعدازاں سوامی اوم نے اس مارپیٹ کا الزام سلمان خان اور سنتوش رائے پر لگایا۔اوم نے دعویٰ کیاہے کہ اس کو قتل کرنے کی سازش کا حصہ ہے اور سلمان خان نے اس کو مارنے کے لئے غنڈوں کو بھیجا ہے۔جب رپورٹرس نے پھر ایک بار اوم سے پوچھا کیا اس کو تقریب میں کیوں پیٹا گیاتو اس نے کہاکہ یہ صرف اس لئے ہورہا ہے کیونکہ وہ داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کے خلاف لڑائی لڑرہا ہے