میں خالص آر ایس ایس کا آدمی ہوں‘ وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہوں۔ گڈکری

نئی دہلی۔ جمعہ کے روز یونین منسٹر نتن گڈکری نے نے کہاکہ وہ وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہے کیونکہ وہ خالص طور پر آ رایس ایس کے آدمی ہیں جس کے لئے ملک سب سے پہلے ہے۔

انہوں نے انڈیاٹوڈے کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مجھے اس ( وزیراعظم کے عہدے )سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ میں وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہوں۔ وزیراعظم نرینر مودی وزیراعظم ہیں اور اگلے الیکشن کے بعد بھی وہی وزیراعظم رہیں گے‘‘۔

وزیر آبی وسائل نے کہاکہ ’’ میں آر ایس ایس کا ایک فرد ہوں اور ملک کے لئے ہمارے مشن پر کام کررہاہوں۔ مودی جی کے ماتحت مذکورہ ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہے۔لہذا ہم ان کے پیچھے ہیں۔۔ میں صرف اس سونچ کو پورا کرنے والا ایک ورکرہوں۔

پھر وزیراعظم بننے کا سوال کہاں پیدا ہوتا ہے؟‘‘۔اگر الیکشن میں بی جے پی کو ں صرف 200سیٹیں ملنے پر انہیں بی جے پی بنائے جانے کے متعلق استفسار پر ‘ جواب دیتے ہوئے گڈکری نے کہاکہ ’’ وزیراعظم کے عہدے کے متعلق سونچنا ’’مونگیری لال کے سپنوں‘‘ کی طرح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ سال 2019میں ہمیں پوری اکثریت مل رہی ہے‘‘۔ جب ’’ کانگریس مکت بھارت‘‘ کے متعلق پوچھاگیاتو گڈکری نے کہاکہ ’’ دونوں سیاسی جماعتوں کی سونچ الگ ہے‘ او رہم ایک دوسرے سے دشمن ہیں۔

اختلاف رائے اور انسانی رویہ متضاد ہے اور یہ روایتی ہے۔ اٹل بہاری واجپائی‘ جواہرلال نہرو اور یہاں تک مودی جی نے اپوزیشن پارٹی کا استقبال کیاہے‘‘۔

گڈکری نے کہاکہ گنگا ندی اگلے تیرہ ماہ میں صاف کردی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ’’ اور میری ’کنبھ اسنان ‘ کے دوران حالیہ دورے میں‘ لوگوں نے کہاکہ پچھلے پچاس سالوں میں ہم نے ندی صاف دیکھی ہے‘‘۔

اپنی وزرات کے کاموں کواجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہلی میںیمونا ندی پر 13پراجکٹوں کا کام 4500کروڑ کی لاگت سے کیاجارہا ہے ۔انہوں نے 50,000کروڑ کے ہائی وے پراجکٹس کے زیر تعمیر ہونے کا بھی ذکر کیا۔