میکسکو کے صدر کا دورہ امریکہ بے سود تھا:ٹرمپ

واشنگٹن ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق میکسیکو کے صدر رینریکے نیتو کا طئے شدہ دورہ واشنگٹن منسوخ کرنے کا فیصلہ باہمی طور پر متفقہ تھا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دورہ اس وقت تک بے سود رہے گا جب تک میکسیکو اپنے پڑوسی امریکہ کے ساتھ واجبی احترام کے ساتھ پیش نہیں آتا اور سرحد پر دیوار اٹھانے رقم ادا نہیں کرتا ۔ ٹرمپ نے نلاڈالفیا میں ریپبلکن پارٹی کی ایک تقریب میں ریماک کیا کہ ’’میکسیکو کے صدر اور خود میں نے آئندہ ہفتہ میں طئے شدہ ملاقات منسوخ کرنے سے باہمی طور پر اتفاق کیا ہے ‘‘ ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’’میکسیکو جب تک امریکہ کے ساتھ واجبی احترام سے پیش نہیں آتا اس وقت تک ایسی کوئی بھی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوسکتی ہے اور میں نے ایک الگ راستہ منتخب کرلیا ہے ۔ کیونکہ اب کوئی متبادل راستہ باقی نہیں تھا ‘‘ ۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’اکثر غیرقانونی مہاجرین ہماری جنوبی سرحد سے آیا کرتے ہیں اور کئی مرتبہ میں یہ کہہ چکا ہوں کہ امریکی عوام (امریکہ ۔ میکسیکو سرحد پر تعمیر کی جانے والی) دیوار کیلئے رقم نہیں دیں گے ۔ میں یہ بات حکومت میکسیکو پر بھی واضح کرچکا ہوں ‘‘ ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’امریکی ٹیکس دہندگان کے کھربوں ڈالر محض غیرقانونی مہاجرین کی قیمت کے طور پر ادا کئے جارہے ہیں ۔ میکسیکو کے صدر پینانیتو نے دیوار کی تعمیر کیلئے رقم ادا کرنے سے صاف طور پر انکار کردیا ہے ۔

 

ٹرمپ کو صرف 36 فیصد عوام کی تائید حاصل

واشنگٹن۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالٹ ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کے شائد ایسے پہلے صدر ہیں جو انتخابی کامیابی کے باوجود عوام کی تائید سے محروم ہیں۔ انہوں نے حالانکہ وائٹ ہائوس میں اپنا پہلا ہی ہفتہ مکمل کیا ہے کیوں کہ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کے اعلان جہاں امیگریشن قوانین میں تریم اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے موضوعات پر کی گئی پولنگ کے بعد یہ بات سامنے اآئی ہے۔ ٹرمپ امریکہ کے سب سے زیادہ غیر مقبول صدر ہیں۔ جان کینیڈی کو سب سے زیادہ مقبولیت ملی تھی اور اس کے بعد درمیان میں آئے تمام صدور حال ہی میں سبکدوش ہوئے بارک اوباما سے بھی کم تناسب حاصل کرپائے جنہیں 67% عوامی تائید حاصل تھی جبکہ ٹرمپ کو صرف 45% تائید حاصل ہوئی ہے۔ دی کوئین پہا یونیورسٹی پول نے صدر ٹرمپ کے وائٹ ہائوس میں گزارے گئے پہلے ایک ہفتہ کی کارکردگی پر پول کا انعقاد کیا تھاجس کے مطابق 45% عوامی تائید انہیں ضرور حال ہے لیکن اس میں سے بھی 36% ایسے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ امریکی صدارت کے اہل ہیں۔
مالی حملہ: تین افراد گرفتار
بماکو، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مالی میں ہوئے خود کش حملے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مالی کے وزیر دفاع سالیف ٹرااورے نے آج یہ اطلاع دی۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 18 جنوری کو گاؤ شہر کے ایک فوجی کیمپ پر ہوئے اس حملے میں 77 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افرادزخمی ہوئے تھے ۔