’میٹھائی کی دوکان پے پھوپھو کی فاتحہ‘ڈبل بیڈروم ہاوز سنگ بنیاد تقریب میں اے ائی ایم ائی ایم کا کارکنوں کی نعرے بازی

حیدرآباد۔ چہارشنبہ کے روز ائی اے ائی ایم کارکنوں نے کلثوم پورہ علاقے کے ضیا گوڑ ہ میں ڈبل بیڈروم ہاوز نگ اسکیم کے تحت منعقدہ سنگ بنیاد تقریب کے دوران نعرے بازی کی۔

ہانس انڈیا کی خبر کے مطابق اے ائی ایم ائی ایم کے مقامی کارکنوں نے مذکورہ تقریب کا بیانر جوٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کی جانب سے نصب کیاگیا تھا میں حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ‘ اور کاروان رکن اسمبلی کوثر محی الدین کی تصوئیر کی عوم موجودگی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

ایم ائی ایم نے ٹی آر ایس مشنری پر الزام عائد کیا کہ جان بوجھ کر اس نے بیانرس میں مذکورہ تصوئریں نہیں لگائی اور تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی کو داخل ہونے سے روکنے کی کوشش بھی کی ۔محمود علی نے مداخلت کرتے ہوئے مسلئے کو سلجھانے کی کوشش بھی کی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن عہدیداروں کو کے ٹی راما راؤ کی آمد سے قبل اسٹیج پر لگے بیانر کو ہٹانے کی ہدایت دی۔

ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں ڈبل بیڈروم مکانات کی بلامعاوضہ فراہمی کا وعدہ کیاتھا۔ جیاگوڑہ میں کے میونسپل ایڈ منسٹر یشن اور اربن ڈیولپمنٹ کے ٹی راما راؤنے 840ڈبل بیڈروم مکانات کا سنگ بنیاد رکھا‘جو اٹھ ایکڑ پر 71.40کروڑ کی لاگت سے تیار کئے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مکانات بلامعاوضہ دئے جائیں گے کسی بھی ضرورت مند کو مکان حاصل کرنے کے لئے ایک روپیہ رشوت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔