پیر کے روز پولیس کی ٹیم کے ممبرس نے گاؤں والوں کا حلیہ اختیار کرنے کے لئے کچھ نے لونگی کرتا پہنا اور کچھ ڈھیلا پائجامہ زیب تن کئے میوات کی ایک اور گینگ کے ممبرس کے طور پر پیش ہوئے‘ جب مشتبہ لوگ اتم نگر کے اے ڈی ایم پر نقدی چرانے کے لئے پہنچے تو مذکورہ پولیس ٹیم نے انہیں اے ٹی ایم روم کے اندر بند کردیا اور بعدازاں ان کی گرفتاری عمل میں لائی
نئی دہلی۔ اپریل فول کے روز دورکا سے تعلق رکھنے والی دہلی پولیس کی ٹیم نے میوت کے اے ٹی ایم چوروں کو اپریل فول بنایاجو اترپردیش ‘ کرناٹک اور دہلی میں سلسلہ وار اے ٹی ایم چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔
پیر کے روز پولیس کی ٹیم کے ممبرس نے گاؤں والوں کا حلیہ اختیار کرنے کے لئے کچھ نے لونگی کرتا پہنا اور کچھ ڈھیلا پائجامہ زیب تن کئے میوات کی ایک اور گینگ کے ممبرس کے طور پر پیش ہوئے‘ جب مشتبہ لوگ اتم نگر کے اے ڈی ایم پر نقدی چرانے کے لئے پہنچے تو مذکورہ پولیس ٹیم نے انہیں اے ٹی ایم روم کے اندر بند کردیا اور بعدازاں ان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
پولیس نے 45سالہ محمد اسلم کی حیثیت سے جس کی شناخت کی ہے وہ غازی آباد کے لونی میں رام پارک کا ساکن ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس( دوارکا) انو الفانسو نے کہاکہ ان کی ٹیم کواس بات کی جانکاری ملی کہ سلسلہ وار اے ٹی ایم کی چوری کے معاملہ میں ملوث اسلم اتم نگر علاقے میں اے ٹی ایم سنٹر کی ریکارڈنگ کے لئے پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم جانتے تھے کہ وہ اسلم میواتی مجرم ہے۔
اس کی گرفتاری کے لئے ہمارے لوگوں نے لنگی او رکرتا پہنا۔ ان لوگوں نے میواتیوں کی طرح شمالہ بھی باندھا ۔ تقریبا9بجے کے قریب پولیس ٹیم نے دیکھا کہ اے ٹی ایم کے پاس اسلم پہنچ گیاہے۔
جب اسلم نے خفیہ پولیس ٹیم کو دیکھا تو وہ اس نے انہیں میواتی مجرم سمجھا اور اے ٹی ایم سے چورائے جانے والی رقم کو مساوی طور سے تقسیم پر رضامندی ظاہر کی ‘‘۔ پولیس نے کہاکہ تمام اے ٹی ایم پر پہنچے اور طریقے سے پولیس کی ٹیم اس کو اے ٹی ایم روم میں بند کردیا ۔
پھر اس پر قابو پانے کاکام کیاگیا۔ ڈی سی پی الفانسو نے کہاکہ ’’ محمد اسلم نے اس بات کو تسلیم کیا ہے اس کا تعلق میوات کے کارانڈا سے ہے ۔
اس نے کہاکہ وہ کانپور‘ یوپی اور کرناٹک کے بھی مختلف اے ٹی ایم چوریوں میں ملوث ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے ماضی کے واقعات کی پردہ پوشی کے لئے نام بدل کر کام کرتاتھا‘ جس کی وجہہ سے وہ پولیس کی گرفت سے محفوظ رہا’’۔
پولیس نے کہاکہ 2012میں اسلم موریا انکلیو میں ایک اے ٹی ایم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ چوری کررہا تھا اس کے وقت سکیورٹی گارڈ نے ان پر فائیرنگ کردی جس میں اس کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیاتھا۔
بعدازاں اسلم گرفتار کرلیاگیا اور کیس کی سنوائی کے دوران پولیس کی تحویل سے فرار بھی ہوگیاتھا۔ پولیس نے کہاکہ عدالت نے اس کو عادی مجرم قراردیا ہے۔