مینھاٹن میں ٹرک حملے سے 8کی موت15زخمی ‘مئیر نے کہا’دہشت گرد ‘ حملہ

نیویارک۔منگل کے روز ورلڈ سنٹر کی یادگار کے قریب مینھاٹن کے بائک پاتھ پر پیش ائے ٹرک حملے میں کم سے کم اٹھ کی موت اور15 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔تاہم عہدیدار مرنے والے تعداد کا حقیقی جائزہ لینے کابھی کام کررہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق انتظامیہ نے کہاکہ پولیس افیسرس کی گولی لگنے سے قبل حملے آور نے دوفرضی بندوقوں کے ذریعہ ٹرک پرداخلہ ہوا تھا۔نیویارک مئیر بل دی بلاسیو ے نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ’’ فی الحا ل کی ہماری جانکاری کی بنیاد پر یہ ایک دہشت گرد حملہ ہے‘ اور بے قصور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے بزدلانہ دہشت گرد اقدام ہے‘‘۔

قانون نافذ کرنیو الے ادارے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ فیڈرل انتظامیہ اس کو دہشت گرد حملے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’ اس نے ٹرک سے پیلٹ گن کے ساتھ چھلانگ لگایااور اللہ اکبر کا نعرہ دیا‘‘۔

قریب کی بہت ساری عمارتوں بشمول اسٹیوسینٹ پر تالا لگادیاگیاہے۔ ابتدائی رپورٹس میں پتہ چلا ہے کہ پولیس نے جوا ب میں فائیرنگ کی۔نیویارک پولیس محکمہ کے پوسٹ کے ٹوئٹ کے مطابق ایک شخص کو حراست میں لیاگیا ہے۔

مزیداین وائی پی ڈی نے لوگوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ ویسٹ سائیڈ ہائی وی سے دوررہیں۔نیویارک پولیس محکمہ نے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ فی الحا ل ایک شخص کو حراست میں لیاگیا ہے ۔ اب وہا ں پر کوئی نہیں ہے۔ مزید جانکاری تحقیقات کے بات فراہم کی جائے گی‘‘۔

مینھاٹن کی ویسٹ اسٹری اور چیمبر اسٹریٹ کے قریب میں بڑی تعداد میں پولیس کی گاڑیاں دیکھنے کو ملی ہیں