میانمار میں جمہوری منتقلی اقتدار کا سربراہ فوج کا عہد

نے پی دا 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے طاقتور سربراہ فوج نے آج عہد کیاکہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر گامزن رکھیں گے۔ آنگ سان سوچی کی منتقلی حکومت برسوں کے فوجی اقتدار کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالنے والی ہیں۔ سینئر جنرل وزیر آنگ ہلاینگ نے ایک فوجی طاقت کے سالانہ مظاہرہ کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ میانمار کے عوام کی جمہوری اُمنگوں کو طویل عرصہ سے آہنی پنجہ کے ذریعہ کچلا جارہا تھا ، اب منتخبہ حکومت کو اقتدار منتقل کرنے کا مرحلہ آچکا ہے۔ وہ عہد کرتے ہیں کہ وہ بلا رکاوٹ اقتدار منتخبہ حکومت کو منتقل کردیں گے۔ میانمار میں حیرت انگیز سیاسی انقلابی تبدیلی آچکی ہے۔ فوج جو حکومت پر قبضہ کئے ہوئے تھی ، عوام کی طاقت کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔