ممبئی۔بھگوڑے کاروباری نیراؤ مودی کی مہارشٹرا کے احمد نگر میں موجود125ایکڑ اراضی پر دوسوکسانوں نے اپنے قبضہ جمالیاہے۔ زمین کے مذکورہ تکڑے کو پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی) میں ہوئے ہزاروں کروڑ کے اسکام کے بعد انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی ) ضبط کرلیاتھا۔
ED attaches 21 immovable properties worth Rs 523.72 crore under PMLA of Nirav Modi & companies controlled by him. The attached assets include a farm house in Alibaug, Solar Power Plant, 135 Acre land in Ahmed Nagar, residential & office properties in Mumbai & Pune. pic.twitter.com/CSYaMzrkF1
— ED (@dir_ed) February 24, 2018
کسانوں نے کہاکہ مودی نے کم قیمت پر ہمارے زمین ہم سے چھین لی تھی او ربعد میں اس کی قیمت دوگنی کردیا۔ مقامی میڈیاکے مطابق ٹریکٹر کی مدد سے کسانوں نے اس زمین پر کھدوائی بھی شروع کردی ہے
۔کسانوں کے گروپ کرجت تحصیل کے کھانڈالا پہنچے اور اس زمین کے کچھ حصہ پر کھدوائی کرتے ہوئے اس پر قبضہ جما لیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر زراعت شروع کرنے پر بھی اعلان کیاہے۔
ہفتہ کے روزایک احتجاج شروع ہوا جس میں کہاگیا کہ نیراؤ مودی کے فائیراسٹار کمپنی نے کچھ سال قبل کسانوں سے یہ اراضی ہتھیالی تھی۔
مودی او راس کے انکل میہول چوکسی تحقیقاتی اداروں کے رڈار میں اس وقت سے ہیں جب سے پنچاب نیشنل بینک میں مذکورہ بینک کے ملازمین کی جعلسازی سے 12,000کروڑ کا اسکام انجام دیاگیا تھا۔
مودی نے مبینہ طو رپر دھوکہ دھڑی کرتے ہوئے ایل او یو ایس حاصل کئے تاکہ بیرونی بینکوں سے قرض حاصل کرسکے۔ نیراؤ مودی کے خلاف شکایت درج کرائے جانے سے قبل وہ ملک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔