مہاتما گاندھی کے جگہ مودی کی تبدیلی غداری ہے۔ لالو پرساد یادو

پٹنہ:کھادی اور ولیج انڈسٹری کمیشن ( کہ وی ائی سی) کے کیلنڈر اور ڈائری پرمہاتماگاندھی کی تصوئیر ہٹاکروزیراعظم نریندر مودی کی تصوئیر چسپاں کرنے کو بابائے قوم کی ’’ توہین ‘‘ قراریتے ہوئے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج کہاکہ یہ ایک غداری کا معاملہ ہے۔

لالو پرساد نے کہاکہ ’’یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کہ کھادی ادیوگ کے کیلنڈر میں مہاتماگاندھی کی تصوئیر ہٹاکر وزیراعظم نریندر مودی کی تصوئیرلگادی گئی ہے۔مودی ان(مہاتماگاندھی) کے مقابلے ذرہ بھی نہیں ہیں۔

میں بابائے قوم کی توہین کے اس عمل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتاہوں‘‘۔وہ اپنی رہائش گاہ میں مکرسنکرانتی کے موقع ’’ دہی چورہ‘‘ فیسٹول کی میزبانی کے دوران میڈیاسے بات کررہے تھے۔

مہاتماگاندھی کی تصوئیر کو ہٹاکر مودی کو کیلنڈر پر چسپاں کرنے کے عمل کو غداری قراردیتے ہوئے ‘ لالو پرساد یادو نے کہاکہ عوام کومہاتماگاندھی کی توہین کے خلاف احتجاج کرناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وہ نریندر مودی ہی تھے ‘ جنھوں نے وزیراعظم کے عہدلیے کے بعد ‘جوگاندھی میموریل پہنچے اور شردھانجلی پیش کی تھی مگر اب وہ اور ان کی پارٹی اس قسم کی خراب کارائیوں کے ذریعہ ان کے نظریات کو قتل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

قبل ازیں لالو پرساد یادو نے کہاکہ ’’ ہے رام!یہ وزیراعظم کی طرف سے بابائے قوم کی مکمل توہین ہے۔۔

آر ایس ایس کے غنڈہ نے گاندھی جی کو قتل کیا اور اب یہ جہنم رسید لوگ ان کی نظریات او رخیالات کوقتل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘

۔یہ تنازغ اس وقت پیدا ہوا جب کے وی ائی سی نے اپنے کیلنڈر اورڈائیری کی اشاعت نریندرمودی کو چرخے کے ساتھ کھادی تیارکرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے ‘عموما وہاں پرمہاتماگاندھی کی تصوئیر ہوتی چرخے کے ساتھ جو کیلنڈر شائع ہوا ہے۔

کے وی ائی سی چیرمن وی کے سیکسنہ نے بتایاکہ ’’ ایسا کوئی قانون یاروایت نہیں ہے کہ کیلنڈر اور ڈائیری میں مہاتماگاندھی کی تصوئیر شائع کی جائے ۔

ان( گاندھی جی )کی تصوئیر سال 2002,2011,2013,2016میں بھی شائع نہیں کی گئی تھی۔سرحد پر جوانوں کو درپیش صورتحال کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں لالو پرسادیادو نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ جوانوں کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے کی اقدامات اٹھائے۔

ہم ملک کے اندر سکون کی نیند اس لئے سوتے ہیں کیونکہ ہمارے جوان سرحد پر جاگتے رہتے ہیں اور ڈسپلن کے نام پر جوانوں کو کسی قسم کی سزاء نہیں دینی چاہئے۔نوٹوں کی تنسیخ کے مسلئے پر آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہاکہ آج بھی عوام کوانہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

دوماہ بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ اور اگروزیراعظم کوہمت ہے تو وہ ملک کی عوام کو بتائیں کے کتنا کالا دھن حکومت کے پاس پہنچا ہے۔