جنرل سکریٹری کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا کلب صادق کا یہ ویڈیو بھلے ہی پرانا ہے مگر اس ویڈیو میں وہ مسلمانوں کے آپسی اتحاد کی ضرورت پر زوردے رہے ہیں۔
مولانا سیستانی سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا کلب صادق کہہ رہے ہیں’’ مولانا نے مجھے کہاتھا کہ جاؤہندوستان کے مسلمان ‘ بالخصوص شیعوں کو میرا پیغام دینا کہ وہ سنیوں کے ساتھ مل کر رہیں‘ سنیوں کو اپنا بھائی نہیں بلکہ اپنی جان کہیں‘ عصری تعلیمات پر توجہہ دیں‘ ہرحال میں عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے مسابقتی دور میں اگے رہیں‘‘۔
مذکورہ ویڈیو دراصل علی گڑہ مسلم یونیورسٹی میں بین مذہبی کانفرنس کے وقت کا ہے جو سال2015میں منعقد ہوئی تھی۔