حیدرآباد۔مصنوعی انٹلیجنس کے لئے استعمال ہونے والی مائیکروچپ کسی اور نہ نہیں بلکہ آسڑیلیا کی ڈیکین یونیورسٹی کے محکمہ الکٹرانک میں تعلیم حاصل کرنے والے محمد ریحان نے تیار کی ہے۔
یہ مائیکرو چپ موسمی حالات‘ ٹریفک جام اوردیگر چیزوں کے متعلق جانکاری فراہم کریگی۔
ان کی اس کوششوں کو اس لئے بھی سراہا جارہا ہے کیونکہ یہ نظام انسانیت کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
محمد ریحان والدمحمد عبدالباسط نظام آباد کے رہنے والے ہیں۔ ڈاکٹر حمید عابدی کی نگرانی میں انہوں نے کام کیاہے۔