نئی دہلی 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی نے آج وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی سے ملاقات کرکے باہمی مفاد کے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان نے کابل کے اس مطالبہ پر بھی تبادلہ خیال کیاکہ افغانستان کو فوجی امداد میں اضافہ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا دورہ ہندوستان اور افغانستان کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ دونوں دوست پڑوسی ممالک باہم مشاورت اور قریبی تعلقات بشمول اعلیٰ سطحی تعلقات جاری رکھیں گے۔ اس قسم کا تبادلہ خیال دفاعی شراکت داری کی نمایاں خصوصیت ہے اور دفاعی شراکت داری کی رہنمائی ہمہ جہتی تعاون کے ذریعہ مستحکم ہوتی ہے۔ افغانستان طویل مدت سے اس کی فوجی امداد میں اضافہ کا مطالبہ کررہا ہے۔ مودی اُن کے ساتھ بات چیت کے علاوہ صدر افغانستان کے اعزاز میں ایک عشائیہ ترتیب دے رہے ہیں۔