مودی کی پرنس محمد ‘ اوباما و دوسروں سے ملاقات

ہنگزہو 4 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج نائب ولیعہد سعودی عرب پرنس محمد بن سلمان سے یہاں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں قائدین نے G20 چوٹی کانفرنس کے دوران ملاقات میںباہمی تعلقات کو وسعت دینے سے اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹرپر اس ملاقات کی اطلاع دی اور کہا کہ دونوں قائدین کی باہمی ملاقات خوشگوار رہی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندرمودی نے آج امریکی صدر بارک اوباما اور دوسرے عالمی قائدین سے ملاقاتیں کیں جویہاں G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ مودی نے یہاں بارک اوباما سے اس وقت مختصر ملاقات کی جب یہ دونوں تصویر کشی کیلئے اسٹیج پر پہونچے تھے ۔ قبل ازیں دن میں مودی نے چین کے صدر ژی جن پنگ سے اور اپنے آسٹریلیائی ہم منصب مالکم ٹرن بل سے ملاقات کی تھی ۔