مودی کی تعریف کرنے پر کانگریس نے عبداللہ کٹی کو کیابرطرف

ترونینتھا پورم۔ عام انتخابات میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے والے اپنے لیڈر اے پی عبداللہ کٹی کو پیر کے روز فوری عمل کے ساتھ کیرالا کانگریس پارٹی سے برطرف کردیا۔

اپنے فیس بک پوسٹ پر عبداللہ کٹی نے این ڈی اے کی جیت کو مودی کے ترقی کے ایجنڈہ کی قبولیت اورکامیاب کا راز گاندھیائی اقدار پر کام کرنے کو قراردیاتھا۔

کے پی سی سی صدر مولا پلی رام چندرن نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے عبداللہ کٹی سے ایک وضاحت مانگی تھی جس پر انہوں نے ”مزاحیہ جواب“ دیا۔

عبداللہ کٹی نے اپنے بیان کے ذریعہ پارٹی کے خلاف سرگرمی کی ہے اور پارٹی کارکنوں کے جذبات کے عین خلاف کام کیا۔کیرالا کانگریس نے اپنے بیان میں یہ خلاصہ کیاہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈرس کے خلاف ”توہین آمیز“ ریمارکس کے ذریعہ پارٹی ڈسپلن شکنی کے مرتکب پائے گئے۔

رام چندرن نے کہاکہ ”ان حالات میں عبداللہ کٹی کو فوری اثر کے ساتھ پارٹی سے برطرف کردیاگیا ہے“۔

سی پی ائی ایم سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہے عبداللہ کٹی کو سابق میں مارکسٹ پارٹی سے اس لئے برطرف کردیاگیاتھا کیونکہ انہو ں نے 2009میں گجرات کے چیف منسٹر کے طور پر مودی کی تعریف کی تھی۔

اس مرتبہ گاندھیائی اقدار کو اختیار کرنے کے حوالے سے مودی کی تعریف کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزکزی حکومت کی سوچ بھارت مشن‘ اوجول یوجنا اسکیم کے تحت مفت ایل پی جی گیس کنکشن کی بھی ستائش کی ہے۔

کانگریس کی ترجمانی کرنے والے ”ووکاشانم“ عبداللہ کٹی کے بیان کوشدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کا برتاؤ”قابل قبول“ نہیں ہے