مودی کیخلاف طیارہ میں نعرہ بازی ، کینیڈا کی ریسرچ اسکالر گرفتار

چینائی۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی کی پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کیخلاف نعرے لگانے والی ایک ریسرچ اسکالر کو گرفتار کرلیا۔ تملناڈو کی صوفیہ لوئس کینیڈا میں ریسرچ اسکالر ہے۔ وہ تملناڈو کے ٹوٹی کورین آنے کیلئے کل کینیڈا ایرپورٹ پر طیارہ میں سوار ہوئی تھیں۔ طیارہ میں بی جے پی کی ریاستی صدر سوندا راجن بھی سوار تھی۔ انہیں دیکھ کر صوفیہ نے وزیراعظم مودی ، آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ اس منظر کو فون میں قید کرلیا گیا جیسے ہی طیارہ ٹیوٹی کورین ایرپورٹ پہنچا ، بی جے پی کارکنوں کی کثیر تعداد وہاں پہنچ گئی اور انہوں نے صوفیہ کیخلاف پولیس سے شکایت کی اور گرفتاری عمل میں آئی۔