مودی کا دور حکومت’’ آر ایس ایس کا ساتھ بی جے پی کا وکاس‘‘

صدارتی خطبہ مایوس کن‘ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جامع مباحث کا کانگریس کا مطالبہ
نئی دہلی:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطا ب پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ ہے نریند رمودی حکومت اپنے تیقنات کی تکمیل سے قاصر رہی ہے

۔مودی کا دور حکومت دراصل ’’ آر ایس ایس کا ساتھ‘ بی جے پی کا وکاس‘‘ کادور ہے۔ راجیہ سبھا میں کانگریس قائد غلام نبی آزاد لوک سبھا میں کانگریس قائد ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم کے نعرہ’’ سب کاساتھ سب کاوکاس‘‘ کو عام انتخابات میں ’’ آر ایس ایس کا ساتھ ‘بی جے پی کا وکاس‘‘سے بدل دینا کا ادعا کیا ہے۔

صدرجمہوریہ نے بھی اس نعرے کا اپنے خطبہ میں ادعا کیاہے۔ غلام نبی آزاد نے کہاکہ کاشت کاروں‘ مزدوروں ‘ نوجوانوں ‘ دلتوں اوراقلیتوں سے جوبھی انتخابی وعدے کئے گئے تھے ہنوزان کی تکمیل نہیں ہوئی ہے۔

حالانکہ ان کی پارٹی نے سرجیکل حملوں کی حمایت کی تھی مگر باوجود اسکے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں جس کی وجہہ سے کثیرتعداد میں فوجیوں کی ہلاکت پیش ائی ہے۔نوٹوں کی تنسیخ کا فیصلہ غلط تھا۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں اس پر جامع بحث کامطالبہ کیا۔علاوہ ازیں آربی ائی او رنیتی ایوگ جیسے خودمختار اداروں کی اہمیت او رافادیت کوقائم رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔حکومت سرحدوں اور دیگر محاذوں پر مکمل ناکام رہی۔

نوٹوں کی تنسیخ سے معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہوچکا ہے ۔ کھر گے اور آزاددونوں نے کہاکہ کانگریس پارلیمنٹ دونوں ایوانوں میں اس مسلئے پر جامع بحث کامطالبہ کرتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ صدر کا خطبہ مایوس کن رہا ہے۔