تاریخ ہندوستان میں مودی یہ پہیلا وزیر اعظم ہے جو سب سے زیادہ جھوٹ بولتا ہے اور اس نے جھوٹ کی ساری حدیں پار کردی ہے ۔اور اس وزیر اعظم کی جتنے بے عزتی ہوئی ہے شاید دنیا کی تاریخ میں کسی ملک کے سربراہ کی اتنی بے عزتی نہیں ہوئی ہے اورمودی کونہ ہندوستانی تاریخ کی جانکاری ہے اور نہ اس ملک کے لئے قربانی دینے والوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
اس ملک میں بہت بعض ایسے وزیر اعظم گذرے ہیں جن پر اور جن کے وزراء پر آج بھی سارا ملک فخر کرتا ہے اور ا ن اچھے دنوں کو دوبارہ دیکھنے کی آرزوکررہا ہے ،جیسے کے قریب میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی مثال موجود ہے کہ وہ ہر طرح سے قابل انسان تھا ۔اور اس بات کو بھی یاد رکھنے کی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ملک کا وزیر اعظم جب کوئی تقریر کرتا تھا تو لوگوں میں ایک احساس ہوتا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم بول رہا مگر آج یہ چیز نہ دارد ہو گئی ہے ،اس لئے کہ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ شخص جھوٹ کا سہارا لئے بغیر اپنی بات مکمل نہیں کرتا ۔
مودی جہاں بھی جاتے ہیں چاہے وہ اندرون ملک ہو یا بیرون ملک جھوٹ اور غلط بیانی کے بغیر انکی تقریر ختم نہیں ہوتی اور اس ملک کے پہیلے وزیر اعظم شری جوہر لال نہرو کے خلاف اپنی گندی زبان جلانے سے بھی نہیں کتراتے ۔ایسے ہی مودی نے پچھلے دنوں کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی سے مخاطب کرتے ہوئے ایسا ہی کچھ کیا اس نے تاریخ کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا۔اب ہی اس ویڈیو کو خود دیکھیں ۔
(سیاست نیوز)