من موہن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ انتخابات سے قبل مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان میں ایک بھی اب تک پورا نہیں ہوا‘اب وقت ہے کہ مرکزی حکومت کو ملک کی عوام کے سامنے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔
نئی دہلی۔سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے اتوار کے روز برسراقتدار سیاسی جماعت پر تازہ لفظی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے اور مودی حکومت دستوری اداروں کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔
LIVE: Congress President @RahulGandhi addresses the #JanAakroshRally at Ramlila Maidan, New Delhi. https://t.co/Cs4x9odJNw
— Congress (@INCIndia) April 29, 2018
رام لیلیٰ میدان میں’ جن اکروش ریالی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ’’ جس انداز میں مودی حکومت کام کررہی ہے‘ اس سے ملک کی ڈیموکریسی کو خطرات پیدا ہورہے ہیں۔
چنددن قبل پارلیمنٹ میں کیاہوا وہ ملک کی عوام نے دیکھا ہے‘‘۔من موہن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ انتخابات سے قبل مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان میں ایک بھی اب تک پورا نہیں ہوا‘اب وقت ہے کہ مرکزی حکومت کو ملک کی عوام کے سامنے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔
انہو ں نے کہاکہ پچھلے چار سالوں میں لوگوں کے اندرعدم تحفظ اور سکیورٹی کا خدشات کا جو اضافہ ہوا ہے اس کی وجہہ ملازمت کے مواقعوں کا ختم ہونا ہے جس کی وجہہ سے نوجوان پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں‘ دلتوں اور عورتوں پر بڑھتے حملوں کے باوجود مذکورہ مودی حکومت غیرسنجیدہ ہے۔
انہو ں نے اپوزیشن جماعت کی تحریک عدم تحفظ کے خلاف سازش کا بھی مودی حکومت پر الزام عاء دکیا اور کہاکہ پارلیمنٹ میں اس کی پیشکش کو روکنے کے بڑی سازش کی گئی۔