نئی دہلی : نیرو مودی ، میہل چوکسی اور وجئے مالیا کے بعد ایک او رگجرات کے کاروباری نتن سندیسرا کے پانچ ہزار کروڑ روپے لے کر نائجیریا فرار ہوگیا ہے ۔ نتن سندیسرا پر الزام ہے کہ وہ پانچ ہزار کروڑ روپے کا بنک گھوٹالہ کیا ہے ۔
کچھ عرصہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ نتن سندیسرا اپنے خاندان سمیت نائیجریا میں مقیم ہے لیکن اس خبر کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوپائی۔ اس قبل یہ خبر عام ہوگئی تھی کہ نتن کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے لیکن یہ خبر افواہ ثابت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کا نائجیریا کے ساتھ نتن کو حوالہ کرنے کے تعلق سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ اور انہیں افریقی ملک سے واپس لانا مشکل ہوسکتا ہے ۔حالانکہ جانچ ایجنسیوں نے یو اے ای اتھاریٹی کوسندیسرا کی گرفتاری کی درخواست دینے کافیصلہ کیا ہے ۔
اس کے علاوہ سندیسرا خاندان کے خلاف ریڈ کانر نوٹس بھی جاری کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ نتن سندیسرا نے کبھی دوا بیچنے کے کام سے کاروبار کی شروعات کی تھی ۔پھر اس کے بعد تیل ، ریئل اسٹیٹ سمیت کئی کاروبار انہوں نے شروع کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیسرا کا کاروبار ہندوستان کے علاوہ نائجیریا ، متحدہ عرب امارات ، برکش ورجن ، آئر لینڈ ، امریکہ ، شیلز او رماریشس میں زبر دست پیمانے پر چل رہا ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ نائیجیریا میں تو ان کے تیل کے کنویں ہیں ۔