ممبئی:شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ وہ اب’ من کی بات بند کریں ‘ اس کے بجائے وہ ’گن کی بات شروع کریں‘ تاکہ ہندوستانی جوانوں کو مارنے اور ان کی نعشوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے پاکستان سے بدلہ لیاجاسکے۔
یہاں پر ہ پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
ٹھاکرے نے کہاکہ’’ اب وقت آگیا ہے‘ وہ ( وزیراعظم)وہ بند کریں( من کی بات) اور ’گن کی بات شروع کریں‘ تاکہ پاکستان کو سبق سیکھا جاسکے‘‘۔ ’من کی بات‘ مودی کو ماہانہ اور مشہور ریڈیو پروگرام ہے جس کے ذریعہ وہ قوم سے خطاب کرتے ہیں۔
پیر کے روز جموں اور کشمیر کے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی)پر دوہندوستانی فوجی جوانوں کو شہید کرنے کے بعد پاکستانی فوج کے جتھے نے ان کی نعشوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
مذکورہ حملہ پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم( بی اے ٹی) نے کیاتھا جس کی ضلع پونچھ کی کرشنا گھاٹی میں مدد پاکستانی فون اور دہشت گردوں نے مدد کی تھی۔سینا مودی حکومت کی دوست اور مہارشٹرا میں بی جے پی اقتدار کی ساتھی بھی ہے۔