منی پور می ہجومی تشدد کا تازہ ترین واقعہ : ایک مسلم نوجوان کی جاں بحق 

امپھال : ریاست منی پور میں ایک مسلم محمد فاروق نامی نوجوان ہجومی تشد د میں ہلاک ہوگیا ۔اس نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے ایک موٹر سیکل چوری کی ہے ۔محمد فاروق ایم بی اے کے طالبعلم تھے اور ایک ریسٹورینٹ کے مالک ہے ۔وہ اپنے ایک دوست سے ملنے قریبی گاؤں گئے تھے جہاں گاؤں واولوں نے گاڑی چوری کرنے کے الزام انہیں پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا ۔ پوالیس کے عہدیدار نے بتایا کہ ا س سلسلہ میں تاحال پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔

پولیس کے مطابق یہ واردات کوتھورائی علاقہ میں رونما ہوئی ۔پولیس نے مزیدبتایا کہ موٹر سیکل کے مالک نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی گیارج رکھ دیا او رمحمد فاروق پرجھوٹا الزام لگا کر انہیں مارپیٹ کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے ملز مین کو عدالتی تحویل میں دیدیا ۔منی پور انسانی حقوق کمیشن نے واردات کے سلسلہ میں سخت نوٹ لیتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ منی پور میں ہجومی تشدد میں ہلاک ہونے والے پانچویں فرد ہیں ۔