لکھنو۔ مغل حکمران بہادر شاہ ظفر کے خود ساختہ وارث یعقوب حبیب الدین توسی نے 1528اس وقت کے کمانڈر کے ہاتھوں ایودھیا میں رام مندر کے انہدام پر ا توار کے روز ایک لیڈر کے ذریعہ ہندو مہاسبھا سے معافی مانگی۔
توسی نے اپنے لیٹر میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ وہ بابر کے کمانڈر میر باقی کا وارث ہے جس نے سولہویں صدی میں ایودھیا کے اندر رام مندر کا انہدام کیاتھا۔
توسی لکھتا ہے کہ’’ میں بابر کے وارثوں کی سولہویں نسل ہوں اور میں آج یہاں پر اپنے دل کی گہرائیوں کے ساتھ تمام ہندو سماج سے اور سارے رام بھکتوں سے اس انہدام کے لئے معذرت خواہ ہوں۔اور یہ میری خواہش او رموقف بھی ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کروں‘‘۔
ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکراپانی کے حوالے لیٹر کرتے ہوئے توسی نے کہاکہ’’ بابر نے بھی اس اقدا م کی مذمت کی تھی۔
اس کے بجائے انہو ں نے ہندو سنتوں کا احترام کرنے او رمنادر کی حفاظت کے لئے کہاتھا‘‘۔
توسی نے اس لیٹر کے ذریعہ رام جنم بھومی او ربابری مسجد کے ٹائٹل سوٹ کے تمام درخواست گذاروں سے بھی اپیل کی ہے وہ بابری مسجد کے نام پر سیاست کرنا بند کردیں۔