تھانے:یہاں کی ضلع عدالت نے منشیات کے مبینہ طور پر منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی اور اس کے ساتھی بالی ووڈ ادکارہ ممتا کلکرنی کے خلاف ایک مقدمہ سنوائی کے دوران غیر ضمانی وارنٹ جاری کیا ہے ۔
سمجھا جارہا ہے کہ دونوں ہندوستان کے باہر مقیم ہیں۔منگل کے روز ضلع مجسٹریٹ ایچ ایم پٹواردھن نے وارنٹ جاری کیا۔ سال 2016میں تھانے پولیس نے ایوان لائف سائنس شولا پور پر دھاوے کرتے ہوئے 2,000کروڑ مالیت کی تقریبا18.5ڈن نشہ وار چیزیں ضبط کی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ نشہ وار چیزیں ایون لائف سائنس سے کینیا ڈرگ کمپنی کوروانہ کی جانے والی تھی جس کا سربراہ گوسوامی ہے جہا ں پر وہ اس کا استعمال پارٹی ڈرگ کے طور پر کرنے والا تھا۔
اس کیس میں پولیس نے دس لوگ سے زائدکی گرفتار ی عمل میں لائی ہے