ملک میں بڑھتی نفرت ‘ آپسی بھائی چارہ کو توڑنے والے واقعات ‘ گائے او رمذہب کے نام پر تشدد ملک کے جمہوری نظام کو جہاں شرمندہ کررہے ہیں وہیں ملک کی معیشت کے لئے بھی یہ ایک بڑا نقصان ہے۔
سیاسی پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کے لئے ہندو مسلم‘ مندر مسجد ‘ گائے ‘ لوجہاد جیسے نعرے دے کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں اور ہندوستان کی عظیم او رقدیم گنگاجمنی تہذیب کا شیرازہ بکھیرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
مگر ملک میں ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے کے باوجود بھی سماجی مساوات او رانصاف کی پیروی کرتا ہے ۔ ملک کے دستور او رائین کی حفاظت کی بات کرتا ہے ۔
ایسے ہی اشخاص میں ملک کے مشہور صحافی رویش کمار کا شمار ہے۔ جو اپنے اس اڈیو پیغام میں ملک کے نوجوانوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے کے بجائے ان سے دور رہیں اور اپنا مستقبل سنوارنے کاکام کریں۔
مذکورہ اڈیو پیغام ضرور سنیں اوردوسروں تک پہنچائیں۔