ممبئی۔گھاٹکوپر میں جمعرات کے روز پیش ائے ہوائے جہاز میں ہلاک ہونے والی کو پائلٹ ماریہ زبیری کے گھر والوں نے کہاہے کہ وہ یو وائی ایویشن کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے جس نے ماریہ اور اسکے ساتھیو ں کو خراب موسم میں بھی ہوائی جہاز آڑانے پر مجبو رکیا۔ماریہ کے ماموں سینئر سائنسداں گوہر رضا نے کہاکہ ’’ حادثے کی اصل وجہہ جاننے کے لئے ایک موثر تحقیقات ضروری ہے۔
رپورٹ کو د س سالوں تک دھول میں جمع رہنے دینا نہیں چاہئے۔ ذاتی طور پر ہم قانونی موقع تلاش رہے ہیں‘‘۔ جمعہ کے روزماریہ کے شوہر پربھات کاتھوریہ نے کہاکہ’’ چھوٹی ساخت کے ہوائی جہاز کو آڑان بھرنے کے لئے موسم خوشگوار نہیں ہے ہوسکتا ہے وہ بہت جلد گھر واپس آجائیں گی‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ پائلٹ پردیب راجپوت کی سونچ بھی کچھ اس طرح ہی کی تھی۔ راجپوت اور ماریہ دونوں نے مشاورت کے بعد یہ طئے کرلیاتھا کہ وہ جہاز نہیںآڑائیں گے ۔ پھر وہ کون ہے جس نے انہیں مجبورکیا؟‘‘۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والی انجینئر سورابھی گپتا کے والد ایس پی گپتا نے بھی اسی طرح کے سوال کھڑا کئے۔ سونی پت میں دئے گئے گپتا کے بیان کے حوالے سے پی ٹی ائی نے کہاکہ’’ جمعرات کی صبح اس نے مجھ سے فون پر کہاکہ جس ہوائی جہاز کی دن میںآڑان بھرنے والی ہے اس کی حالت خراب ہے۔
اس نے کہاکہ وہ خراب حالت میں تھا‘‘۔ کپتان راجپوت کے گھر والے بھی شفافیت کے ساتھ حادثے کے جانچ کی مانگ کررہے ہیں۔ کتھورایا نے یو وائی ایویشن پر خراب موسم میں آڑان بھرنے کے دباؤ کا الزام عائد کیاہے۔ ہوائی جہاز حادثہ کاشکار ہونے کے ایک گھنٹہ قریب تک ماریہ کے موبائیل فون کی گھنٹی بج رہی تھی ۔
مگر کمپنی کو اس کے موبائیل اور دیگر سامان کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔کتھوریا نے کہاکہ ’’ کمپنی نے یہاں تک کہ ہمیں لاگ بک بھی نہیں دیکھائی جس میں آڑان سے پہلے اس سامان کی تفصیلا ت درج کی جاتی ہے‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ کوئی تو جس حادثہ اور اموات کا ذمہ دار ہے۔ ماریہ کو انصاف ملنے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا‘‘۔ ڈاکٹر اقبال جو ماریہ کے والد ہیں نے کہاکہ وہ خراب موسم میںآڑان بھرنے سے صاف منع کرتی تھی او رمبینہ طورسے اس پر آڑان بھرنے کے لئے یقیناًدباؤ ڈالا گیا ہے