ممبئی- ممبئی کے اندھیری علاقہ میں پیر کی شام ایک اسپتال میں بھیانک آگ لگنے سے 6افرادی موت ہوگئی ہے ۔۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ میں 6افراد کی جھلس کر موت ہوگئی ، جبکہ 147 سے زیادہ لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
فی الحال جائے واقعہ پر ریسکیو اAپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 147 افراد کو بچالیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ شام تقریبا 4 بجے پیش آیا۔
آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جائے واقعہ پر 10 فائر ٹینڈر ، 16 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وین پہنچ چکی ہے۔
آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بچانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ مقامی افسران جائے واقعہ پر موجود ہیں۔