ممبئی : ممبئی کے کھار علاقہ کا ساکن ایک ۶۳؍ سالہ ڈاکٹر نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کردی ۔ متاثرہ لڑکی کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ اس واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ لڑکی کی والدہ ڈاکٹر کے مکان پر اپنے گھر کے چابیاں بھول گئیں تھیں ۔ اس نے اپنی لڑکی کو کہا کہ وہ ڈاکٹر کے گھر سے چابیاں لے کر آئے ۔ اس وقت یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی جیسے ہی ڈاکٹر کے مکان میں داخل ہوئی ڈاکٹر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے گلے سے لگالیا اور بوس و کنار کرنے لگا۔ ملزم کو پوسکو ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرلیاگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔