سٹی جمعیت علماء اور رضا اکیڈیمی کے زیراہتمام ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں پریس کانفرنس ‘ مقررین نے کہاکہ امریکی صدرٹرمپ نے اس اقدام سے مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیاہے۔
ممبئی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی قراردینے کے فیصلے کے خلاف عالم اسلام میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور ہندوستان کے مسلمانوں نے بھی امریکہ اور اسرائیل کی بدترین سازش پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔ سنی جمعیت علماء اور رضا اکیڈیمی نے امریکہ او راسرائیل کے اشیائے خورد ونوش کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی چیزوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک ایپ تیار کیاہے جس سے نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کی چیزو ں کا علم ہوگابلکہ اس کا متبادل بھی لوگوں کو دستیا ب ہوگا۔
اس ایپ کا اجراء سیوا تنظیم کے صدر اور رضا اکیڈیمی کے رکن ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی کے ہاتھوں سنی جمعیت علماء کے جنرل سکریٹری الحاج محمد مقصود علی خان نوری‘ رضا اکیڈیمی کے بانی الحاج سعید نوری ‘الحاج ابراہیم طائی‘ حضرت مولانا امان اللہ رضا‘حضرت مولانا خلیل الرحمن نوری‘ حضرت مولانا اعجاز کشمیری‘ حضرت مولانا علی حسین قادری ‘ حضرت قاری عبدالرحمن ضیائی‘ حضر ت مولانا توکل حسینی شریفی‘ حضرت قاری عبدالحمید‘ حضرت قاری علاؤ الدین ودیگر علماء کرام کی موجودگی میں کیاگیا۔ ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی بنانے کی ناپاک حرکت کی گئی ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ مرمپ نے اس اقدام سے مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیاہے جس کا جواب دینے کے لئے ہم مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کی تما م چیزوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرکے اس کو زیادہ سے زیادہ معاشی نقصان پہنچائے ار اس کے ساتھ ہی مظلوم فسلطین کے عوام کے حق میں اور بیت المقدس کی بازیابی کے لئے دعاء کریں۔
ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کی چیزوں کی نشاندہی کرنے کے لئے دی انڈین مسلم ٹائمز نامی ایپ رضا اکیڈیمی کے اراکین عتیق الرحمن اور محمد عمران نے بنایاہے جس کو اینڈ رائڈ موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرکے اس میں موجود اسکین اپشن کا استعمال کرکے ان دنوں ممالک کی چیزوں کے متعلق معلوما ت حاصل کی جاسکتی ہیں اس کے لئے صرف چیز پر موجود بار کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا۔ بار کوڈ جیسے ہی اسکین ہوگا یہ تو معلوم ہوجائے گا کہ کونسی چیز کس ملک کی ہے نیز اس میں اس کا متبادل پراڈکٹ بھی بتائے گا۔
ایڈوکیٹ یوسف براہانی نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی ممبئی کی تمام ہوٹلوں اور کیٹررس سے بھی یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی چیزوں کا استعمال نہ کریں۔ اس سلسلے میں اسلام جمخانہ میں ایک میٹنگ جمعرات کوبھی منعقد ہوئی ہے جس میں سیاسی ‘ سماجی ‘ ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ہوٹل او ر کیٹررس مالکین نے بھی شرکت کی جس میں امریکہ اور اسرائیل کے اشیاء کا منظم طریقے سے نائیکاٹ کرنے پر غور کیاجائے گا۔
رضا اکیڈیمی کے جنرل سکریٹری الحاج سعید نوری نے کہاکہ امریکہ کے ذریعہ بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی بنانے کے اعلان کے خلاف او ائی سی کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں دنیا کے 54ممالک نے بلاکسی شرط کے متفقہ طور سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے ببانگ دہل اعلان کیاکہ امریکہ کے اس فیصلے کو ہر گز قبول نہیں کیاجائے گا او ربیت المقدس فلسطین کی راجدھانی ہی رہے گا۔ انہو ں نے کہاکہ ہندوستان دنیا کی گھنی آبادی والے مملک میں دوسرے مقام پر ہے جہاں ان ممالک کی چیزوں کا بڑا مارکٹ ہے لہذا ہم لسمناوں سے اس کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
اس سے امریکہ او راسرائیل کو زبردست معاشی نقصان ہوگا اور ہندوستانی چیزوں کے استعمال سے ملک کو فائد ہ ہوگا۔ مولانا اعجاز کشمیر ی نے کہاکہ امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرم کے فیصلے کے بعد دنیاتیسری عالمی جنگ کی طرف جارہی ہے۔ اس لئے ان کی چیزوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرکے اس کو معاشی نقصان پہنچانا صروری ہے تاکہ امریکہ او راسرائیل جس طرح سے انسانیت کو نقصان پہنچارہا ہے او رمظلوم فلسطینی عوام پر ظلم کررہا ہے اس پر روک لگائی جاسکے