ممبئی:جمعرات کے روز ممبئی میں طاہر مرچنٹ او رفیروز عبدالرشیدان دونوں ملزمین کو 1993بم دھماکوں کے کیس میں ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ کیس کے دیگر دو اور ملزمین ابوسلیم اور کریم اللہ خان کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی۔
ریاض صدیقی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔اسی سال جولائی 16کو عدالت نے 1993ممبئی بم دھماکوں میں چھ لوگوں کو بشمول ماسٹر مائنڈ مصطفےٰ ڈوشہ اور ابوسلیم کو مجرم قراردیاتھا۔ ڈوشہ کی جون28کو موت واقعہ ہوگئی جس کے بعد اس پر چلایاجارہا مقدمہ بند ہوگیا۔
سی بی ائی عدالت نے کہاتھا کہ اس واقعہ میں ڈوشہ کا رول یعقوب میمن سے زیادہ خطرناک تھا جنھیں2015جولائی میں پھانسی دیدی گئی تھی۔
سی بی ائی نے کہاکہ تھا کہ ڈوشہ ‘ مرچنٹ او رفیروز اس سازشی ہیں۔تمام ملزمین پر مجرمانہ سازش‘ حکومت کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی او رعوام کو قتل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
یہ سزاء کا دوسرا مرحلہ ہے۔
پہلے مرحلے میں سال2007کے دوران ٹاڈا عدالت نے ایک سو ملزمین کے خلاف فیصلہ سنایاتھا جن میں سے 23کو بری کردیاگیا۔ہندوستان کو شدت کے ساتھ مطلوب اور مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے حملے کا منصوبہ تیار کیاتھا جس کا نام امریکہ اور انٹرپول کی فہرست میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔