Skip to content
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper
Siasat Urdu Archive
  • حدیث شریف
  • شہر کی خبریں
  • اضلاع کی خبریں
  • دنیا
  • عرب دنیا
  • ہندوستان
  • سیاسیات
  • پاکستان
  • تفریح
  • تجارت
  • جرائم و حادثات

ملیشاء کی حکومت نے نجیب کی پارٹی کے بینک اکاونٹس کو مہر بند کردیا

June 30, 2018 by Zabi

کولالمپور۔ ملیشاء نے جمعہ کے روز کہاکہ اس نے ملک کے فنڈس کے غلط استعمال کے ضمن میں لگائے گئے الزامات کی جانچ کے لئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی پارٹی کے بینک اکاونٹس کو مہر کردئے گئے ہیں۔

مذکورہ پارٹی یو ایم این او جس نے ایک اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے پچھلے ماہ تک ساٹھ سال ملک پر حکومت کی ہے کے متعلق ماننا ہے کہ اس نے ون ایم ڈی بی سے نجیب کی قیادت میں پارٹی نے فنڈس وصول کئے ہیں۔مہاتر محمد کے زیر قیادت اپوزیشن کی حیرت انگیز کامیابی کے بعد ملیشیاء نے ون ایم ڈی بی میں مئی کے بعد تحقیقات شروع کی ۔

مبینہ طور پر فنڈ کے نام پر حاصل کئے گئے پیسے کی واپسی کے متعلق ان کی اتحادی پارٹی زوردے رہی ہے۔ون یم ڈی بی کی جانچ کررہی ایک ٹاسک فورس نے کاکہاہے کہ مختلف کمپنیوں اور تنظیموں کے بینک اکاونٹس بھی مہر بند کردئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’مذکورہ ون ایم ڈی بی ٹاسک فورس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کئی لوگوں او رتنظیموں کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیاگیا ہے جس میںیو ایم این او اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں جس کے متعلق سمجھا جارہا ہے کہ وہ ون ایم ڈی بی فنڈس کے غلط استعمال میں ملوث ہیں‘‘۔

تبصرے کی درخواست پر یوایم این او نے فوری طور پر کوئی ردعمل پیش نہیں کیاہے۔ وزیرمالیہ لیم گوان انجینئر نے کہاکہ تحقیقات کے دوران نجیب کے پاس سے ضبط اعلی معیاری ہینڈ بیاگس‘ ڈائمنڈ نیکلس ‘ آسائش کی چیزیں او رقیمتی زیوارت کابڑا حصہ حکومت فروخت کرنے والی ہے

Categories Top Stories, دنیا Tags Bank Account, Freeze, Malaysia Government, Political Party
© 2023 Siasat Technologies Limited