ملک کو گاؤ ں در گاؤں ہندو راشٹر بنایاجارہا ہے ۔ ائین طاق پر ۔ پروفیسر اپرو آنند کا درد بھر ا بیان ۔ ویڈیو

ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں پروفیسر اپرو آنند کا درد صاف طور پر نظر آرہا ہے ۔ وہ کہہ رہے کہ ہیں ان کا اپوس ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے ہندوؤں کے خلاف ہے او رپاکستان میں وہاں کی اقلیتیں جس میں ہندو او ردیگر مذاہب کے لوگ شامل ہیں پر مظالم ڈھانے والے مسلمانوں کے خلاف ہے۔

اپرو آنند نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس کا خفیہ ایجنڈہ ہندو راشٹرا کا نفاذ عمل میںآنا شروع ہوگیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس کی شروعات مظفر نگر فسادات سے ہوئی جس میں مسلم اقلیت کو بے دردی کے ساتھ نشانہ بنایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ اب یہ ایجنڈہ گاؤ ں در گاؤں سونچ پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مظفر نگر فسادات کے متاثرین سے جب ہم نے ملاقات کی تو ہمیں اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ گاؤ ں درگاؤں ہندو راشٹرا کے نظریہ کو اس طرح روبعمل لایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ مظفر نگر فسادات کے متاثرین نے ہمیں بتایاکہ جب ان پر حملے شروع ہوئے تو ہمارے ساتھیوں کو مدد کے لئے پہنچنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں تھی۔

کیونکہ راستے میں دس ایسے گاؤں سے گذار کر انہیں وہاں پر آنا تھا جو ہندواکثریت والے تھے اور جب وہ کوشش کرتے تو انہیں وہیں پر روک دیاجاتا یا پھر ان پر وہاں کے ہندو حملہ کرتے‘‘۔

پروفیسر اپرو آنند نے جذبات سے مغلوب انداز میں کہاکہ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح آر ایس ایس اور فرقہ پرست طاقتیں گاؤں درگاؤں ہندو راشٹر کی سونچ پر عمل پیرا ہیں۔پروفیسر اپروآنند کا یہ ویڈیو کچھ ماہ پرانا ہے مگر اس میں ان کا درد صاف نظر آرہا ہے ۔

ضروراس ویڈیو کامشاہدہ کریں