نئی دہلی : یوگا گرو بابا رام دیو نے نریندر مودی کو پھر سے وزیر اعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔رام دیو بابا جئے پور میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ بی جے پی کے حق میں رائے دہی کا استعمال کریں ۔ رام دیو بابا یہ بیان ان کے یوٹرن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس سے قبل رام دیو بابا نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابا ت کے بعد وزیر اعظم کون ہوگا یہ کہا نہیں جاسکتا ہے ۔ بابا رام دیو جئے پور میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سوپر پاور بنانا ہے تو ہمیں کسی بھی صورت میں مودی جی کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ان کے ہاتھوں میں محفوظ ہے ۔ ان کی موجودگی سے سرحد پر نوجوانو ں کا مستقبل تابناک ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی جی کی موجودگی سے خواتین خو د کو محفوظ سمجھتی ہیں او رکسانوں کی کھیتی بھی محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک ایسے وزیر ہیں جو اس ملک کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ یوگا گرو نے کہا کہ بھارت ماتا کو نریندر مودی پر فخر ہوتا ہے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنتا کانگریس کو سزا دے گی ۔ اب ہر پولنگ بوتھ پر انصاف کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں بابا رام دیو نے خود کو بی جے پی سے الگ کرلیا تھا ۔