پورے ہندوستان کے اندر ملت اسلامیہ میں زبرداست ناراضگی‘ شیعہ علما نے وزیر اعظم اور وزیراعلی سے شیعہ وقف بورڈ سربراہ کے خلاف سخت کاروائی کی مانگی‘ سنی علماء بھی شدید برہم‘ کہا‘ ایسے شخص پر جلد کاروائی ہو۔
لکھنو۔مرکزی شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن وسیم رضوی کے مدارس مخالف بیانات سے برہم علماء اب کھل کر میدان میںآگئے ہیں۔
علما دین نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کے خلاف جلد کاروائی نہ کی گئی تو اترپردیش کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کا بھی ماحول خراب ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مانگ کی ہے کہ وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے اور اس کے خلاف جس سی بی ائی جانچ کی سفارش کی گئی ہے اس پر فوری عمل کیاجائے ۔دوسری طرف وسیم رضوی کے خلا ف سوشیل میڈیا میں بھی لوگ سرگرم ہیں۔
لوگ ان پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں جنھیں اشاعت کا حصہ نہیں بنایاجاسکتا‘ مگرجو نفرت آمیز باتیں پوسٹ کی جارہی ہیں ان سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ رضوی کی حرکتوں سے مسلم معاشرہ میں سخت ناراضگی ہے۔