ممبئی: افسانوی اداکار دلیپ نے چند سالوں قبل کا ایک ویڈیو جس میں وہ عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ماوتھ شٹ ڈاٹ کام کے بانی اور سی ای او فیصل فاروقی جو دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاونٹ کی دیکھ بھال کرتے ہیں نے سال2013 مدینہ منورہ میں دلیپ کمار کی موجودگی کا ایک ویڈیو اور تصوئیریں ٹوئٹ کی۔
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/905446355023233024
اس ویڈیو میں دلیپ کمار مسجد نبوی میں ان کی دیکھ بھال کرنے والے ایک شخص کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نٹیزن ان کی بہتر صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
https://twitter.com/ObaidullahK/status/905447142700998658
فیصل فاروقی نے لکھا کہ’ صاحب نے آپ کے ٹوئٹس پڑھ کر مسرت سے روپڑے ‘ ان کی طبعیت اب کافی بہتر ہے‘‘۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پرفاروقی دلیپ کمار کی صحت کے متعلق روز معلومات بھی فراہم کرتے ہیں